آزادکشمیر پولیس کی جانب سے ای میگزین کی تیسری اشاعت عمل میں لائی جا رہی ہے

0

آزادکشمیر پولیس کی جانب سے ای میگزین کی تیسری اشاعت عمل میں لائی جا رہی ہے
 آزادکشمیر پولیس کی جانب سے ای میگزین کی تیسری اشاعت عمل میں لائی جا رہی ہے

 آزادکشمیر پولیس کی جانب ای میگزین کی تیسری اشاعت عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں آج مورخہ 2024-10-25 کو کامران علی ایس ایس پی ضلع مظفرآباد کی سربراہی میں فالو اپ میٹنگ منعقد ہوئی -

جس میں سید ریاض حیدر بخاری اے آئی جی پی کرائم برانچ ، میر محمد عابد اے آئی جی پی سیکورٹی سی پی او ، خرم اقبال ایس پی باغ ، دلاور حسین اے ڈی پرسانل ہمراہ جناب آئی جی پی ، جاوید احمد چوہان انسپکٹر لیگل کے علاوہ آئی ٹی ٹیم اور ای میگزین ممبران نے شرکت کی -


 

میٹنگ میں تیسرے شمارہ کی اشاعت کے حوالہ سے اہم نکات پر ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبران کا فالو اپ لیا گیا اور آفیسران کی جانب سے ایڈیٹوریل بورڈ کو میگزین کی اشاعت سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں-

ای میگزین میں آزادکشمیر پولیس کی جانب سے عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات ، آئی ٹی اصلاحات، پولیس ریفارمز ، کرائم سٹوریز ، مقدمات کی کامیاب تفاتیش ، سائبر کرائمز ، آن لائن فراڈ سے بچنے کے طریقہ کار کے علاوہ  مختلف شعبہ ہاء زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز اور بہت سے فیچرز شامل کئےجارہے ہیں جس کی اشاعت یکم دسمبر 2024 کو عمل میں لائی جارہی ہے۔



 عوام سے گزارش ہے کہ وہ آزادکشمیر کی جانب سے اشاعت کردہ ای میگزین کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی تجاویز / آراء سے ضرور آگاہ کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں (0)