چوہدری عبدالقدیر بوکن برطانیہ نے چنار فری ڈائلسز سنٹر برنالہ برانچ کی گولڈن ممبر شپ سکیم کے 26 خوش نصیب ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

0


افسردہ چہرے. موتیوں کی طرح دکھ کے آنسو کا رخسار پر ٹپکنا.. اور پھر کوئی اپنا آئے. کوئی خون کا رشتہ بھی نہ ہو اور وہ  اپنا قدم آگے بڑھا کر اپنے ہاتھوں سے گرتے ہوئے آنسو کو اپنے دامن میں سمیٹ لے. وہ شخص  ہی اصل انسانیت کی معراج پر براجمان ہے.
آزاد کشمیر کی خوبصورت وادیوں کے ضلع بھمبر کی تحصیل برنالہ کے گاؤں ڈیرہ بوکن کے بڑے سیاسی. سماجی. بزنس مین کے بڑے گھرانے کے چشم و چراغ. بہت ہی نفیس شخصیت. دھیما لہجہ. اور الفت اور اپنائیت کا احساس لئے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے.. مہمان نواز. ہر عزیز. بسلسلہ روزگار برطانیہ میں مقیم.
..چوہدری عبدالقدیر بوکن  برطانیہ نے چنار فری ڈائلسز سنٹر برنالہ برانچ کی گولڈن ممبر شپ سکیم کے  26 خوش نصیب ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا. یعنی ہر سال ایک دن کا خرچ ایک لاکھ روپے مسلسل عطیہ کرنے کا اعلان کردیا.
ان کا پورا خاندان اس عظیم مشن سے گزشتہ کئی سالوں سے وابستہ ہے. اس ادارے کے معاونت. راینمائی.سرپرستی اور ہمیشہ حوصلہ افزائی فرماتے ہیں. ان کے عظیم گھرانے سے لاکھوں روپے مالیت کا تعاون ہوا ہے. یہ خاندان اپنے علاقے میں خدمت .مہمان نوازی میں ایک مقام رکھتا ہے. .
چنار فری ڈائلسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر کے حوالے سے انکی خدمات قابل تحسین ہیں.
مالک کائنات ان کے کاروبار میں ترقی و خوشحالی عطا فرمائے. ان کے خاندان کو سدا سلامت رکھے. اور جو دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ان سب کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے.
اہلیان تحصیل برنالہ. تمام مریض. لواحقین اور چنار فری ڈائلسز سنٹر برنالہ برانچ کے تمام ذمہ داران ان کی اس مسلسل تعاون اور اعتماد پر مشکور ہیں.
جزاک اللہ خیرا

Tags:

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں (0)