سجادہ نشین پیر حضرت نقیب الرحمن نقشبندی صاحب پیر طریقت رہبر شریعت کا چنار فری ڈائلسز سنٹر برنالہ برانچ کا وزٹ

0

برنالہ؛ پاکستان کے بڑے دربار عالیہ عیدگاہ شریف سجادہ نشین پیر حضرت نقیب الرحمن نقشبندی صاحب پیر طریقت رہبر شریعت  کا چنار فری ڈائلسز سنٹر برنالہ برانچ کا وزٹ.. 

چنار فری ڈائلسز سنٹر برنالہ برانچ کے ذمہ داران اور  مقامی معززین نے معزز مہمان کا والہانہ استقبال کیا. ادارے کی سول سال کی خدمات. چنار فری ڈائلسز سنٹر برنالہ برانچ کے قیام. نئی عمارت کی تعمیر. فری سہولیات. بجٹ اور عوامی تعاون کے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی. قبلہ پیر نقیب الرحمن نقشبندی صاحب نے ادارے کی کارکردگی اور خدمات کو سراہا. اس نفسا نفسی کے دور میں بہترین ماحول میں باعزت  ڈائلسز کی فری سہولیات کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کیا. انہوں نے چوہدری غلام احمد مرحوم کی خدمات. ادارے کے لئے. تمام معاونین اور ڈونرز کے لئے خصوصی دعا کی. 

اور مہمانوں کی کتاب  میں اپنے تاثرات قلمبند کیے. اس موقع پر چنار فری ڈائلسز سنٹر برنالہ برانچ کی جانب سے قبلہ پیر صاحب کو  یادگاری شیلڈ پیش کی گئی. تمام شرکا نے  معززین اور  میڈیا کے نمائندوں نے قبلہ پیر صاحب اور ان کے ہمراہ آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

Tags:

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں (0)