بھمبر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر کی میڈیکل وارڈ کو ماڈل وارڈ میں تبدیل کر دیا گیا |
بھمبر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر کی میڈیکل وارڈ کو
ماڈل وارڈ میں تبدیل کر دیا گیا، رینوویشن کے دوران گلاس ڈورز کی تنصیب، ائیر کنڈیشنگ سسٹم اور ہر بیڈ پر آکسیجن لائن کا کام مکمل ہو چکا ہے جدید سہولیات کی فراہمی سے مریضوں اور ان کے لواحقین نے سکھ کا سانس لیا ہے
شہریوں نے ایم ایس بھمبر ڈاکٹر منصور احمد چوہدری اور ان کی پوری ٹیم کی محنت اور انتھک کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا، ان کا کہنا تھا کہ اس قدم سے علاج کی بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی اور مریضوں کو زیادہ آرام دہ ماحول ملے گا
ڈاکٹر منصور احمد چوہدری نے کہا کہ یہ اقدامات ہسپتال کو جدید بنانے اور عوام کو معیاری علاج فراہم کرنے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے