24 اکتوبر یوم تاسیس کے موقع پر ضلعی ہیڈکوارٹر بھمبر میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جناب چوہدری قاسم مجید وزیر امور منگلا ڈیم آزاد کشمیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، تقریب میں جناب ڈاکٹر محمد یوسف چوہدری چیئرمین ضلع کونسل بھمبر ، جناب راشد محمود جرال ڈپٹی کمشنر ، جناب چوہدری امین سینئر سپرنٹنڈنٹ صاحب پولیس ، جناب راجہ حفیظ الرحمن چیف آفیسر ضلع کونسل بھمبر ، چیئرمین میونسپل کمیٹی بھمبر ، صدر بار ایسوسی ایشن ، ممبران ضلع کونسل بھمبر ، ملازمین ضلع کونسل بھمبر نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ تقریب میں پولیس کے چاک و چوبند دستے اور پائلٹ ہائی سکول کے بینڈ ٹیم نے مہمان گرامی کو سلامی پیش کی ۔ جناب وزیر حکومت نے پرچم کشائی کی اور بعد از تقریب شجر کاری مہم کے فروغ کیلئے لان میں پودہ بھی لگایا۔
یوم تاسیس کے موقع پر ضلعی ہیڈکوارٹر بھمبر میں پروقار تقریب کا انعقاد
اکتوبر 24, 2024
0
Tags: