یومِ تاسیسِ کشمیر کے موقع پر کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد |
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قیصر تائب نے ادا کیے۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی شہر کی سیاسی سماجی شخصیت طارق محمود بٹ تھے۔ تقریب میں بھمبر سیٹیزن فورم کے صدر راجہ اقبال انقلابی، چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ، سینئر صحافی انصر زمان خان، سابق صدر پریس کلب ملک شوکت حسین اعوان، میڈم شازیہ پروین خواجہ عامر رسول بٹ اور طارق محمود بٹ سمیت دیگر معززین نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد شہداء کی قربانیوں کا تسلسل ہے اور یہ کشمیری عوام کی اپنی جنگ ہے جسے وہ ہر صورت لڑتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیر کی آزادی کا خواب جلد شرمندۂ تعبیر ہوگا۔ تقریب کے آخر میں صدر کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حاضرین کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا اور تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔