ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی زیر صدارت یوم تاسیس منائے جانے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

0

 

ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی زیر صدارت یوم تاسیس منائے جانے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی زیر صدارت یوم تاسیس منائے جانے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

کوٹلی;ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کا 77واں  یوم تاسیس قومی و ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منائے جانے کے حوالے سے ضلعی سطح کااجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں 24اکتوبر یوم تاسیس کے موقع پر  انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز اور ایس پی عدیل احمد کا کہنا تھاکہ 24اکتوبر ایک ہمارا قومی دن ہے ہم نے مل کر اس تقریب کو شایان شان بنانا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کا یوم تاسیس کی تقریب کو مثالی بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے انہوں  نے تمام محکمہ جات کو یوم تاسیس کی تقریب کو منانے کے لیے بھر پور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نسیم عباس نے 24اکتوبر یوم تاسیس کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کا یوم تاسیس بھر پور جوش اور ولولے کے ساتھ منایا جائے گا جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔مختلف محکمہ جات کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

اجلاس میں ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسیدنسیم عباس شاہ، ایس ای برقیات سردار مبشر سرفراز،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عامر زیب،یسکیو1122کے ماجدملک،،،تحصیل مفتی حبیب اللہ،صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدر عبدالرزاق،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ جمشید بخاری،ایکسئن تعمیرات عامہ مرزا رضوان شبیر،ایکسئن اجمل مصطفی،ڈی ایف سی منور چوہان،ڈی ایف او اکرم سبحانی،ڈی ایف او ثمر اقبال،ایکسئن برقیات ملک ابصار حسین، و دیگر نے شرکت کی۔

Tags:

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں (0)