تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر مسئلہ کشمیر کے لیے کام کرنا ہوگا؛ صدر آزادجموں وکشمیر

0


 صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر مسئلہ کشمیر کے لیے کام کرنا ہوگا۔ 

اس سلسلہ میں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہم سب متحد ہو کر چلیں گے تو اسکے بہتر نتائج برآمد ہونگے۔ 

تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مسئلہ کشمیر کے لیے کام کریں میں بحیثیت صدر اپنا کردار ادا کروں گا۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایون صدر میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

عشائیہ میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق، سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، سابق وزرائے اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سردار عتیق احمد خان، سردار تنویر الیاس خان، قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد، صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، صدر جموں و کشمیر پیپلزپارٹی سردار حسن ابراہیم، موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزراء حکومت فیصل ممتاز راٹھور، پیر محمد مظہر سعید شاہ، میاں عبدالوحید، چوہدری محمد رشید، دیوان علی خان چغتائی، سردارضیاء القمر، اکمل حسین سرگالہ، چوہدری یاسر سلطان، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری اکبر ابراہیم، جاوید بٹ، عاصم شریف بٹ، محترمہ امتیاز نسیم، ڈپٹی سپیکر ریاض گجر، ممبر اسمبلی چوہدری اسماعیل گجر، لارڈ میئر مانچسٹر یاسمین ڈار، لارڈ میئر سٹوک آن ٹرنٹ ماجد علی خان، حریت رہنما یوسف نسیم، امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق احمد، مشیر حکومت کرنل (ر) معروف، مشیر حکومت احمد صغیر، صدارتی مشیر سردار امتیاز، چوہدری محبوب، سیکرٹری ریڈ کریسنٹ سوسائٹی گلزارفاطمہ، ماریہ اقبال ترانہ، شازیہ کیانی ایڈووکیٹ، عنبرین ترک، صبا شمشاد ایڈووکیٹ، چوہدری ماجد اسماعیل، بیرسٹر کرامت، چوہدری شعبان، چوہدری خادم، چوہدری منشاء، چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد امتیاز عباسی، مئیر بلدیہ سکندر نثار گیلانی، سردار ذوالفقار روشن، سردار زبیر، شکیل احمد، عمران عزیز، ندیم کھوکھر، کرنل (ر) وحید، بلدیاتی نمائندگان، سیکرٹریز حکومت اور مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ریاست نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت ہے جس کا بنیادی مقصد ہی تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ صدر ریاست نے کہا کہ اسوقت مقبوضہ کشمیر کی تمام حریت قیادت پابند سلاسل ہے اس لیے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انکی آواز دنیا تک پہنچائیں۔

اسوقت سوشل میڈیا رائے عامہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہاہے ہمیں ڈیجیٹل محاذ پر ہندوستان کے مظالم کا مقابلہ کرنا ہے۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں ہندوستان اب مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو دنیا سے چھپا نہیں سکتا۔ ہمیں اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہندوستان ایک منظم سازش کے ذریعے کشمیریوں کی شناخت ختم کرنا چاہتا ہے۔ 

کشمیر کی ثقافت اور روایات ختم کیا جا رہا ہے۔ اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم کشمیریوں کی آواز بنیں اور تحریک آزادی کی شمع کے روشن رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں (0)