میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خان سلطان محمود خان حسن پٹھان پی ٹی آئی کے متحرک ترین نظریاتی راہنما ہیں۔کوٹلہ میں پی ٹی آئی کی بانی شخصیات میں شامل اور اسے پی ٹی آئی کا گڑھ بنانے میں ان کی گراں قدر خدمات شامل ہیں۔انہوں نے ہمیشہ پارٹی قیادت کے فیصلوں اور تحریک میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔
کبھی ذاتی مفاد اور ذاتیات کی سیاست نہیں کی بلکہ نظام کی تبدیلی اور نظام کی درستگی کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لائے گزشتہ کئی سالوں سے اپنے ذاتی گھر کو انصاف ہاؤس کا نام دے کر عوامی مرکز اور حلقہ کے منتخب نمائندوں کے لیے وقف کر رکھا ہے ماضی میں گجرات میں پی ٹی آئی کو منظم کرنے اور گروپس کو ختم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ڈویژن گوجرنوالہ کی اہم ذمہ داری انکی خدمات پر پارٹی اعتماد ہے اور قوی امید کرتے ہیں کہ وہ سونپی گئی ذمہ داری کو باحسن سر انجام دیں گے اور مشکل وقت میں پارٹی کو مضبوط اور منظم بنانے کے لیے ماضی کی طرح اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں گے۔