ریحان فاروق نے پورے کشمیر میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے وادی سماہنی کا نام روشن کیا

0

ریحان فاروق نے پورے کشمیر میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے وادی سماہنی کا نام روشن کیا
 ریحان فاروق نے پورے کشمیر میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے وادی سماہنی کا نام روشن کیا

 سماہنی ؛ راجہ بڈھے خان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماہنی کا ایک اور  اعزاز، آزاد جموں و کشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر انتظام سولہویں سالانہ  سیرت سرور خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس  22 اکتوبر 2024 کو یونیورسٹی آف کوٹلی میں وزیر ہائر ایجوکیشن  ظفر اقبال ملک  کی زیر صدارت  منعقد ہوئی۔

 جس میں کشمیر بھر کے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے  مقابلہ حسن قرات میں شرکت کی ۔ 

اس  مقابلہ قرات میں راجہ بڈھے خان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماہنی کے سیکنڈ ائیر کے ہونہار طالب علم ریحان فاروق نے پورے کشمیر میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے وادی سماہنی کا نام روشن کیا،وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک وزیر بحالیات  جاوید اقبال بڈھانوی  نے اس شاندار کامیابی پر ریحان فاروق کو سرٹیفکیٹ ، نقد انعام اور شیلڈ دی اور گورنمنٹ ڈگری کالج سماہنی  کی کارکردگی اور خدمات کو خوب سراہا ۔

 کالج پہنچنے پر ریحان فاروق کو ادارہ ھذا کے پرنسپل راجا افتخار احمد خان اور دیگر اساتذہ نے نقد انعام اور شیلڈ سے نوازا۔ اس موقع پر پرنسپل  نے کہا  کہ ریاست بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا وادی سماہنی کیلئے بہت بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے جس پر ہم اللہ کے حضور شکر گزار ہیں ۔ اس شاندار کامیابی پر ادارہ کے پرنسپل واساتذہ اور طالب علم کے والدین اور خاندان کو دلی مبارکباد

Tags:

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں (0)