اشیاء خوردونوش کے معیار کو قائم رکھنے کے حوالے سے مجسٹریٹ صاحبان چیکنگ کے حوالے بھرپور اقدامات اٹھائیں۔ کمشنر میرپور |
کمشنر میرپور ڈویژن جناب چوہدری مختار حسین نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے ڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
- حکومت آزاد جموں و کشمیر کے احکامات کی روشنی میں ڈویژن کے تینوں اضلاع میرپور،بھمبر اور کوٹلی میں پرائس کنٹرول اور اشیاء خوردونوش کے معیار کو قائم رکھنے کے حوالے سے مجسٹریٹ صاحبان چیکنگ کے حوالے بھرپور اقدامات اٹھائیں۔
- اشیاء خوردونوش کے معیار اور پرائس کنٹرول کرنا بنیادی ذمہ داری ہے۔
- مجسٹریٹ صاحبان اپنا فوکس پرائس کنٹرول پر رکھیں چونکہ پرائس کنٹرول کا براہ راست تعلق لوگوں کی صحت اور زندگیوں سے وابستہ ہے.
- مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصولی کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے اور قانون کے مطابق چیکنگ کے نظام کو موثر بنائیں۔
- ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی اور جرمانے کیے جائیں اور مقدمات قائم کیے جائیں۔
- دودھ،دہی،گوشت،،سبزی فروٹ اور دیگر اشیاء ضروریہ کے معیار اور قیمتوں کی پڑتال،ایل پی جی، پٹرولیم مصنوعات کی چیکنگ، پیمائش سمیت ٹریفک قوانین کی بھی سختی سے چیکنگ کی جائے۔
- کمشنر میرپور جناب چوہدری مختار حسین نے ڈویژن کے تینوں اضلاع میرپور،بھمبر اور کوٹلی کے مجسٹریٹ صاحبان سے پرائس کنٹرول کے حوالے سے اب تک ہونے والی پراگرس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔
- جناب کمشنر نے جملہ مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے علاقے میں پرائس کنٹرول کو اپنی ترجیحات میں رکھیں اورضلع بھر میں اشیاء خوردونوش کے معیار اور پرائس کنٹرول کی موثر چیکنگ کی جائے۔ حفظان صحت کے اصولوں کے منافی اشیاء فروخت کر نے والے اور پرائس کنٹرول کی طرف سے جاری کر دہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت نہ کر نے والے دکانداروں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
- فوڈایٹمز،گوشت،مرغ،دودھ،سبزی فروٹ اور دیگر روزمرہ کے استعمال کی اشیاء تیار کرنے والے کاروباری مراکز کی چیکنگ اور فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی گیس کی بھی باقاعدگی سے چیکنگ عمل میں لائی جائے اور وزان پیمائش کی بھی پڑتال بھی کی جائے۔