سماہنی؛راجہ بڈھے خان گورنمنٹ ڈگری کالج سماہنی کے طلبہ نے انٹر بورڈ ایتھلیٹکس چئمپین شپ اپنے نام کر لی،
پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کا سماہنی آمد پر سول سوسائٹی، گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول سماہنی کے اساتذہ و طلبہ، تاجران نے شاندار استقبال کیا، ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے بڑے جلوس کے ہمراہ کالج لایا گیا،
گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول سماہنی کے اساتذہ چوہدری طاہر محمود، راجہ عتیق بابر، محمد اعجاز، سابق امیدوار ضلع کونسل راجہ صداقت حسین، راجہ ندیم عارف، چوہدری اقبال و دیگر نے آزاد کشمیر بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پرنسپل راجہ افتخار احمد، کالج سٹاف اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی،