سماہنی آزادکشمیر میں سول ملٹری اشتراک سے سات کلومیٹر لمبے ہائیکنگ ٹریک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا کمانڈر فور اے کے برگیڈ برگیڈئیر سعید اختر نے ڈی جی اطلاعات ریٹائرڈ راجہ اظہر اقبال نے سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پرسی او کرنل شوکت نواب ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن راجہ غلام ربانی سمیت علاقہ بھر کی سیاسی سماجی شخصیات نمائندگان سول سوسائٹی بلدیاتی نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
راجہ اظہر اقبال نےبرگیڈئہر سعید اختر سمیت اعلیٰ عسکری حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہائیکنگ ٹریک سے ٹورزم کو فروغ حاصل ہو گااور سیاحوں کو بڑی تعداد میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ خوبصورت مقامات دیکھنے کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ پیہانہ کے مقام پر بننے والے اسٹیڈیم میں علاقہ بھر کے نوجوانوں اور بچوں کو کھیلوں کے بہترین مواقع میسر آئیں گے انشاللہ ٹریک کی تکمیل کے بعد اسی اسٹیڈیم میں فیسٹیول کا انعقاد بھی کا جائے گا انہوں نے سنگ بنیاد کی تقریب میں آنے والے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا