بھمبر کے صحافی عوامی مسائل اجاگر،معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے بھرپور کاوش کر رہے ہیں؛ایم ڈی روز گارڈن

0

بھمبر کے صحافی عوامی مسائل اجاگر،معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے بھرپور کاوش کر رہے ہیں؛ایم ڈی روز گارڈن
 بھمبر کے صحافی عوامی مسائل اجاگر،معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے بھرپور کاوش کر رہے ہیں؛ایم ڈی روز گارڈن

کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران کی روز گارڈن آفس آمد۔ ایم ڈی روز گارڈن چوہدری محمد عارف نے میڈیا نمائندگان کو آفس آمد پر خوش آمدید کہا میڈیا نمائندگان نے ایم ڈی روز گارڈن سے دوران ملاقات سماجی، صحافتی، اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایم ڈی روز گارڈن چوہدری محمد عارف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور الیکٹرانک میڈیا کا ہے موبائل کے ایک کلک سے خبر دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے پر پہنچ جاتی ہے پرنٹ میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا پرنٹ میڈیا نے بھی بہت کامیابیاں حاصل کیں اب پرنٹ میڈیا کی اہمیت کم ہوتی جا رہی ہے اب پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نے لے لی ہے۔

نوجوان نسل اب سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے عوامی مسائل سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سامنے آ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا بھمبر کے صحافی بھی بڑی جانفشانی سے عوامی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

الیکٹرانک میڈیا کی ٹیم کی پرفارمنس بہت اچھی ھے ، میڈیا کے دوست تیز رفتار دنیا کے ساتھ اپنے کام میں جدت لائیں اور میڈیا انڈسٹری کے اندر اپنا بہترین مقام بنائیں روز گروپ میڈیا ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں (0)