روز گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کوجدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں;چوہدری محمد عارف
آج مرکزی افس روز گارڈن بھمبر میں میجر نعمان راجہ نے اپنا الاٹمنٹ لیٹر چوہدری محمد عارف سےوصول کر لیا الاٹمنٹ لیٹر ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے الاٹی میجر نعمان راجہ نے کہا کہ یہ ایک خواب کی تعبیر ہے، اب ہمیں یقین ہو گیا ہے کہ ہمارا سرمایہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ چوہدری محمد عارف کی کوششوں کو سراہتے ھیں اور امید ھے کہ یہ منصوبہ ایک کامیاب اور مثالی ہاؤسنگ سوسائٹی ثابت ہوگا۔
اس موقع پر چوہدری محمد عارف نے کہا کہ روز گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی جدید طرزِ زندگی اور بہترین سہولیات کی فراہمی میں ایک منفرد منصوبہ ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کو عالمی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا جا رہا ہے یہاں تاکہ یہاں رہنے والے افراد ایک خوشگوار اور آرام دہ زندگی بسر کر سکیں۔
روز گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کوجدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں مستقبل میں مزید ترقیاتی منصوبے بھی متعارف کرائے جائیں گے، جن میں جدید انفراسٹرکچر، اسمارٹ ہوم سسٹم اور گرین انوائرنمنٹ شامل ہوں گے۔
یہ منصوبہ اپنے جدید طرزِ تعمیر اور معیاری سہولیات کی بدولت رہائشیوں کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کر رہا ہے روز گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی مستقبل میں بھمبر کی بہترین رہائشی سکیموں میں شمار ہوگی